Domain Registration

رواں ماہ سونے کی قیمت میں پہلی بار کمی

  • May 13, 2022

رواں ماہ مقامی صرافہ مارکیٹ میں پہلی مرتبہ سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں جمعے کو سونے کی قیمت میں مزید 28 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سونے کی فی اونس قیمت ایک ہزار 818 ڈالر ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 35 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 600روپے کی کمی سے  ایک لاکھ 15 ہزار  998روپے ہوگئی البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار  560 روپے بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہی۔

رواں ماہ مئی کے دوران مقامی صرافہ مارکیٹوں میں مسلسل قیمتوں میں اضافہ ہورہا تھا جس کے نتیجے میں 12مئی تک مجموعی طور پر فی تولہ قیمت 4 ہزار روپے بڑھ چکی ہے لیکن جمعہ کو مئی میں پہلی بار قیمتوں میں اضافے کا تسلسل ٹوٹ گیا اور قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

جیولرز کے مطابق مئی میں کئی بار عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی بھی آئی لیکن ڈالرکی قدر بڑھنے کی وجہ سے مقامی طور پر اس کا اثر منتقل نہیں ہوسکا۔



آئندہ آرمی چیف کافیصلہ موجودہ حکومت ہی کریگی، خورشید شاہ

Samaa Web Desk

متحدہ عرب امارات کےصدر شيخ خليفہ بن زيد النہيان انتقال کرگئے

Samaa Web Desk

کراچی میں برے دن واپس نہیں آنے دیں گے،مراد علی شاہ

Zeeshan Mughal

پشاور سے کراچی جانیوالی ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں

TV

آئندہ آرمی چیف کافیصلہ موجودہ حکومت ہی کریگی، خورشید شاہ

Samaa Web Desk

متحدہ عرب امارات کےصدر شيخ خليفہ بن زيد النہيان انتقال کرگئے

Samaa Web Desk

کراچی میں برے دن واپس نہیں آنے دیں گے،مراد علی شاہ

Zeeshan Mughal

پشاور سے کراچی جانیوالی ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں

TV


<!–



–>


Article source: https://www.samaa.tv/economy/2022/05/2543478/

Related News