Domain Registration

سابق صدر زرداری کو کرونا کے بعد خدشات کا سامنا

  • September 29, 2022

سابق صدر آصف علی زرداری ( Former President Asif Ali Zardari ) کی صاحبزادی ( Bakhtawar Bhutto Zardari ) بختاور بھٹو نے اپنے والد کی صحت کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں صحت سے متعلق کچھ خدشات لاحق ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اپنی ٹویٹ میں بختاور بھٹو زرداری نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت کے بارے میں آگاہ کیا۔

بختاور بھٹو نے لکھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو کرونا کے بعد کچھ خدشات کا سامنا ہے ،سابق صدرکے پھیپھڑوں کے قریب پانی دوبارہ نمودار ہواہے، گزشتہ ماہ کراچی میں بھی آصف علی زرداری کا علاج ہوا۔

بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بیماری کی وجہ سے آصف علی زرداری سیلاب کے دوران متاثرین تک نہیں پہنچ سکے ،سابق صدر آصف علی زرداری کی علالت کے باعث ان کے بچوں سیلاب متاثرین تک پہنچ رہے ہیں۔

آخری میں انہوں نے پیغامات بھیجنے اور دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Article source: https://www.samaa.tv/news/40008241/bakhtawar-reveals-about-father-asif-ali-zardaris-health-on-twitter

Related News