چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات میں سندھ سے اہم سیاسی شخصیات نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں ممبرز کور کمیٹی (جی ڈی اے) مخدوم فضل حسین اور مخدوم محسن کے علاوہ تحصیل چیئرمین مخدوم عمار، مخدوم حسنین اور شعیب خان ترین نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔
شمولیت اختیار کرنے والے اراکین نے اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ مخدوم فضل حسین نے 2018ء جنرل الیکشن میں این اے 223 مٹیاری سے 50 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے۔
Article source: https://www.samaa.tv/news/40008229/