اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آج بروز اتوار 13 فروری کو 14 سال بعد چوہدری برادران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کےلیے پہنچ گئے۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ سے آج ملاقات طے ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں رہنماؤں کے مابین 14 سال بعد یہ ملاقات ہوگی۔
شہباز شریف چوہدری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کریں گے۔ ملاقات میں شہباز شریف اور چوہدری برادران میں ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ ذرائع کے مطابق شہبازشریف حکومت کے خلاف عدم اعتماد پر چوہدری برادران کا تعاون مانگیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ سے ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات کی۔ اس سے قبل ایم کیو ایم اور آصف زرداری بھی چوہدری برادران سے ملاقات کر چکے ہیں۔
جبکہ شہباز شریف نے حکومتی اتحادی پارٹی ایم کیو ایم سے بھی ملاقات کی تھی۔
لاہور: شہباز شریف14 سال بعد چوہدری ہاوس پہنچ گئے
میاں چنوں میں ہجوم کےہاتھوں شہری کی ہلاکت،وزیراعظم نےنوٹس لےلیا
سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز
اٹھارویں ترمیم کے بعد بہت سے مسائل پیدا ہوئے،وزیراعظم
لاہور: شہباز شریف14 سال بعد چوہدری ہاوس پہنچ گئے
میاں چنوں میں ہجوم کےہاتھوں شہری کی ہلاکت،وزیراعظم نےنوٹس لےلیا
سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت ناساز
اٹھارویں ترمیم کے بعد بہت سے مسائل پیدا ہوئے،وزیراعظم
Article source: https://www.samaa.tv/pakistan/2022/02/2514485/