Domain Registration

چیف جسٹس نے فواد چوہدری کی ریڈ زون کھلوانے کی استدعا مسترد کردی

  • April 03, 2023

سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ پنجاب اور کےپی اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کی ریڈ زون کھلوانے کی استدعا مسترد کردی۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حکومت اورانتظامیہ اپنےسیکیورٹی اقدامات کررہی ہے، کیس کی سماعت کررہے ہیں،ہزاروں وکلاء کا آنا ضروری نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ریڈ زون کے داخلی راستے سیل کر دیے گئے ہیں، لگتا ہے ہم غزہ میں ہیں،وکلاء کو بھی روکا جا رہا ہے۔

چیف جسٹس نے فواد چوہدری سے استفسار کیا کہ وکلاء کو آپ نے کال دی ہے توان سے بات کریں، فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے تو کسی کو کال نہیں دی مگر وکلاء کا کنونشن ہےاس کیلئے بھی روکاجا رہا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کیس کی سماعت کے دوران وکیل کوکمرہ عدالت میں آنےکی اجازت نہیں ہوگی بلکہ گنجائش کے مطابق ہی کمرہ عدالت میں داخلےکی اجازت ہوگی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پھرسے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں؟ ازخود نوٹس پر پہلے ہی مسائل بنے ہوئے ہیں۔

Article source: https://www.samaa.tv/news/40018626/

Related News