کوئٹہ کی مصروف شاہراہ پر زور دار دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے مصروف علاقے شاہراہ اقبال پر زور دار دھماکے میں پولیس اہلکار 4 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت کم از کم 8 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے میں کئی گاڑیوں، قریبی دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
بی ڈی ایس اور پولیس کی تحقیقاتی ٹیموں سمیت بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق 4 جاں بحق افراد کی لاشیں اور 8 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، متاثرین کو شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں۔