Domain Registration

وقاقی کابینہ کا اجلاس طلب، اہم فیصلوں کا امکان

  • April 15, 2023

سپریم کورٹ کے اسٹیٹ بینک کو فنڈز جاری کرنے کے فیصلے سے متعلق دارالحکومت میں کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ کے فنڈز جاری کرنے کے معاملے پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ اور اٹارنی جنرل اجلاس میں حکومت کی قانونی حکمت عملی سے کابینہ کو آگاہ کریں گے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

Article source: https://www.samaa.tv/news/40019325/

Related News