Domain Registration

انسداد دہشت گردی عدالت؛پی ٹی آئی رہنماوں کی ضمانتوں میں توسیع ہوگئی

  • April 17, 2023

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی انسداد دہشت گردی عدالت سے عبوری ضمانتوں میں توسیع ہو گئی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں انسداد دہشت گردی عدالت نے 2 مئی تک توسیع کردی۔

سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری ،اعظم سواتی، عمرایوب،عامر کیانی اور راجا خرم انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے،جہاں ان کے وکلا علی بخاری، نعیم پنجوتھہ اورسردار مصروف پر مبنی لیگل ٹیم بھی موجود تھی۔

عمران خان کیخلاف 121مقدمات میں کارروائی روکنے کے لیے درخواست سماعت کیلئے مقرر

بعد ازاں اے ٹی سی جج راجا جواد عباس کی رخصت کےباعث پی ٹی آئی رہنماؤں حسان نیازی،فرخ حبیب، اسدعمر، اسدقیصر، شبلی فراز، عامر کیانی، حماداظہر، عمر ایوب، اور اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 2 مئی تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف عمران خان کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے معاملے میں تھانہ سی ٹی ڈی اور تھانہ گولڑہ میں انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہیں۔

Article source: https://www.samaa.tv/news/40019451/

Related News