Domain Registration

ایک سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 50فیصد سے زائد اضافہ

  • April 06, 2023

ایک سال کے دوران بجلی کی قیمتوں میں 50فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا۔ایک سال کے دوران بجلی نرخوں میں اضافے کی تفصیلات سماء کو موصول ہوگئیں۔

نیپرادستاویزکےمطابق فیول ایڈجسٹمنٹ اورسرچارجز کی مد میں بجلی مہنگی کی گئی،بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10 روپے اضافہ ہوا،گھریلو صارفین کی بجلی 50 فیصد مہنگی کی گئی۔

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

دستاویزکےمطابق گھریلوصارفین کیلئےبجلی کے نرخ 8روپے 50 پیسے بڑھے، جس سےصارفین کا ٹیرف 18.04 روپے سے 26.54 روپے ہوگیا۔

دوسری جانب کمرشل صارفین کی بجلی 11روپےفی یونٹ مہنگی ہوئی،صنعتی صارفین کی بجلی 9روپے 55پیسے مہنگی کی گئی،زرعی صارفین کے ٹیرف میں 9 روپے 14پیسے کا اضافہ ہوا۔

حکومت عوام کی کمر توڑنے کیلیے تیار؛ بجلی 14.24 روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

نیپرادستاویز کےمطابق توانائی کی قمیت 655ارب سے بڑھ کر 1152ارب ہوگئی۔کیپسٹی چارجز 794ارب سے بڑھ کر 1251ارب ہوگئے۔بجلی کی پیداواری لاگت 22فیصد اضافہ ہوگیا۔جبکہ مجموعی پیداوری لاگت 1515ارب سے بڑھ کر 2518ارب ہوگئی۔

Article source: https://www.samaa.tv/news/40018804/

Related News