Domain Registration

تیسرا ٹی ٹونٹی، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 164 رنز کا ہدف

  • April 17, 2023

تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 164 رنز کا ہدف دیدیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کیویز ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ

نیوزی لینڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز ٹام لیتھم اور بوئس نے کیا، اپنے کیریئر کا 50 واں ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے والے شاہین شاہ آفریدی نے انہیں شاندار گیند پر بولڈ کر دیا۔بیٹر نے 7 سکور کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب ول ینگ 15 گیندوں پر 17 سکور بنا کر شاداب خان کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔ اس دوران ڈیرل مچل نے جارحانہ انداز اپنایا اور 26 گیندوں پر 33 سکور باری کھیلی، ان کی اس اننگز میں 2 چوکے اور ایک شامل تھا، فاسٹ باؤلر کا نشان بن گئے۔

اس دوران کیویز ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم 49 گیندوں پر 64 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد حارث نے وکٹ حاصل کی، بیٹر نے اپنی اننگز میں دو چھکے اور سات چوکے لگائے۔

کیویز کو چھٹا نقصان جیمی نیشم کی صورت میں اٹھانا پڑا، آل راؤنڈر 6 گیندوں پر 10 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بن گئے۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 163 رنز بنائے۔ حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان نے ایک شکار کیا۔

پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، زمان خان کی جگہ نسیم شاہ کو سکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ کیویز سکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئیں، ایڈم ملنے اور ایش سودھی کی واپسی ہوئی ہے۔

پاکستانی سکواڈ

بابر اعظم (کپتان) ، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ

نیوزی لینڈ سکواڈ

ٹام لیتھم، چیڈ بوئس، وِل ینگ، ڈیرل مچل، مارک چیمپن، جیمی نیشم، رچن رینڈورا، ایڈم ملنے، میٹ ہینری، ایش سودھی، بین لسٹر

خیال رہے کہ پاکستان نے پہلے دو ٹی ٹونٹی میچز میں نیوزی لینڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے پانچ میچز کی سیریز میں 2 صفر کی برتری حاصل کی ہوئی ہے۔

Article source: https://www.samaa.tv/news/40019493/

Related News