Domain Registration

نواز شریف کوالیکشن سے قبل پی ٹی آئی کے خاتمے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ، عمران خان

  • April 07, 2023

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ علی امین کی گرفتاری ہمیں الیکشن سے قبل کمزور کرنے کی کوشش ہے،پی ٹی آئی قیادت کے خلاف مقدمات اور گرفتاریاں لندن پلان کا حصہ ہیں،لندن پلان میں میاں صاحب کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرسلسلہ وار ٹویٹس میں انہوں نے کہا اقتدارپرقابض ان خطرناک مسخروں کو تو احساس تک نہیں کہ ملک کے سابق وزیراعظم کیخلاف جعلی مقدمات کے اندراج اور ”ڈرٹی ہیری“ اور ”سائیکوپیتھ“ کی اصطلاحات کے استعمال پر بغاوت کے الزامات کے ذریعے یہ عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو کس بُرے طریقے سے مسخ کررہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا حکمرانوں کو احساس نہیں کے بیہودہ الزامات سے بیرون ملک پاکستان کے امیج کو کیا نقصان پہنچ رہا ہے،میرے خلاف بغاوت کے مقدمہ کے بعد مقدمات کی تعداد 144 ہوچکی،سابق وزیراعظم پر جعلی مقدمات سے بیرون ملک پاکستان کا مزاق اڑایا جارہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کا فیصلہ نا مان کر غیرملکی انویسٹرز کو کیا پیغام دے رہی ہے،سرمایہ کار تحفظ چاہتے ہیں، جو عدالتی نظام پر اعتماد کے بغیر ممکن نہیں،یہ سب بنانا ریپبلک میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا بلاشبہ یہ پاکستان کو دنیا بھر میں ایک مذاق بنا رہے ہیں۔ اسی طرح حکومت کیجانب سےعدالتِ عظمیٰ کو فیصلوں کو تسلیم نہ کرکے یہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو کیا پیغام بھجوا رہے ہیں؟ سرمایہ کار معاہدوں کا تحفظ چاہتے ہیں جس کا واضح مطلب عدالتی نظام پر اعتمادہے۔

عمران خان نے کہا ایسے میں جب حکومت خود سپریم کورٹ کےاحکامات کی دھجیاں اڑانے پر بضد ہو، سرمایہ کار ملک کے عدالتی نظام پر کیسے اعتماد کرسکتے ہیں! ایک بنانا ریپبلک میں یہی سب کچھ ہوتا ہے۔

Article source: https://www.samaa.tv/news/40018908/

Related News