پہلےٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے183 رنز کا ہدف دیدیا۔
قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کہا کہ زمان خان اور صائم ایوب پلیئنگ الیون کا حصہ ہے، ہماری ٹیم میں سینئراورجونیئرکھلاڑی شامل ہیں۔
بابراعظم نےکہا کہ پی ایس ایل میں اس پچ پربہت زیادہ رنزبنےہیں، آج کے میچ میں بھی180سے190رنز بنانےکی کوشش کریں گے۔
قومی ٹیم میں کپتان بابراعظم سمیت محمد رضوان، فخر زمان، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کی واپسی ہوئی ہے۔
قبل ازیں قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکئورٹی کےانتظامات مکمل کر لیے گئے۔
کیویز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز، رضوان کیساتھ اوپننگ کرونگا، بابراعظم
پولیس اوررینجرزکے تازہ دم دستے قذافی اسٹیڈیم کےاطراف میں تعینات کیے گئے ہیں۔قذافی اسٹیڈیم کےداخلی و خارجی راستوں پررینجرز تعینات ہیں۔شائقین کو بھی واک تھروگیٹ سےچیکنگ کے بعد اسٹیڈیم میں داخل ہونے دیا جائیگا۔
Article source: https://www.samaa.tv/news/40019278/