Domain Registration

چاند نظر نہیں آیا ، عید الفطر22 اپریل بروز ہفتے کو منائی جائےگی

  • April 20, 2023

ملک بھر میں عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الفطر ہفتے کو منائی جائے گی۔

عیدالفطرکا چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں تمام اداروں سمیت علمائے کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عید الفطرکب ہوگی،چاند آج دیکھا جائے گا

چاند دیکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں سیّد عبد الخبیر آزاد عوام سے مخاطب ہوں، میری زیر صدارت وزارت مذہبی امور میں اجلاس ہوا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے لوگ شریک ہوئے۔ شریک ہونے والوں میں مولانا حافظ عبد الغفور، علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر، مفتی فضل جمیل رضوی، مولانا یٰسین ظفر، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، مفتی فیصل احمد ، مولانا عبد المالک ، مفتی یوسف کشمیری ، مفتی علی اصغر عطاری، مفتی ضمیر، پیر سیّد شاہد علی جیلانی، مولانا اصغر علی، صاحبزادہ حبیب اللہ چشتی سمیت دیگر شامل تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں مطلع ابر آلود رہا اور چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد تمام فیصلے متفقہ طور پر کیے گئے ہیں، یکم شوال بروز ہفتے کو ہو گی، اور عید الفطر ہفتے والے روز ہو گی۔

اس سے قبل لاہور، اسلام آباد اورکراچی میں چاند نظرآنےکی شہادت موصول نہیں ہوئی، تاہم حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرےگی۔

سعودی عرب میں عید کے چاند کے حوالے بڑی خبر آگئی

دوسری جانب پاکستان میں دوعیدوں کی روایت بھی ٹوٹ گئی ہے اور جامع مسجد قاسم علی خان نے بھی 22 اپریل بروز ہفتہ کوعیدالفطر منانےکا اعلان کیا ہے۔

اُدھر رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں لکھا کہ شمالی وزیرستان میں عید کا چاند نظر آ گیا ہے، ہم جمعہ کے روز عید الفطر منائیں گے۔

Article source: https://www.samaa.tv/news/40019661/

Related News